• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ:منوج سنہا

جموں و کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ:منوج سنہا

by امت ڈیسک
14/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے، نام لیے بغیر، پاکستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا: ’’جموں وکشمیر کبھی ملی ٹنسی کی آماجگاہ ہوا کرتا تھا، لیکن آج یہ ٹورزم کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ یہاں ہر سال جنوری کی پہلی تاریخ کو ہی باقاعدہ ہڑتال کا کلینڈر جاری کیا جاتا تھا لیکن اب یہاں سال بھر تعلیمی ادارے کھلے رہتے ہیں اور کاروبار بھی معمول کے مطابق چلتا ہے۔‘‘ ایل جی نے مزید کہا: ’’پڑوسی ملک کی کال پر یہاں تعلیمی اداروں اور کاروبار کے بند رہنے کا دور ختم ہوا ہے۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو سرینگر کے امر سنگھ کالج میں طلباء کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے امر سنگھ کالج میں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’جموں وکشمیر کبھی ملی ٹنسی کا ہاٹ اسپاٹ تھا لیکن آج یہ ٹورزم کا ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے۔‘‘ ایل جی کے مطاب:’’یہاں روز پڑوسی ملک کی کال پر اسکول، کالج بند ہوجاتے تھے جس کی وجہ سے آپ (طلبا) کو پڑھنے کا موقع نہیں ملتا تھا اب وہ دن ختم ہو گئے ہیں جب کسی کی کال پر یہاں تعلیمی ادارے اور کاروبار بند ہوتا تھا۔‘‘ سنہا کے مطابق ’’یہاں ہر سال یکم جنوری کو ہی باقاعدہ ہڑتال کلینڈر جاری کیا جاتا تھا اب یہاں سال کے 365 دن معمولات زندگی بحال رہنے کی کوشش کی جاتی ہے جس میں ہمیں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔‘‘منوج سنہا نے کہا کہ ’’امن و شانتی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سال گزشتہ میں ایک کروڑ 88 لاکھ سیاح جموں و کشمیر کی سیر کے لئے آئے لیکن امسال یہ تعداد 2 کروڑ تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’کشمیر کے لوگ امن کے ماحول سے مستفید ہو رہے ہیں اور آج نوجوانوں کو جہلم ریور فرنٹ پر گاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے اور طلبا پڑھائی میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔‘‘

امر سنگھ کالج میں خطاب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کی بڑھتی ہوئی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر نہ صرف زرعی شعبے میں بلکہ باغبانی کے شعبے میں بھی تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’جموں وکشمیر میں ہر دن پانچ سو سے زیادہ انٹرپرونیور اپنی زندگی کی نئی شروعات کر رہے ہیں۔‘‘ منوج سنہا نے کہا کہ ’’ہمیں بہت کم وقت میں سرمایہ کاری کی لا تعداد درخواستیں / تجاویز موصول ہوئی ہیں‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’بھارت کے ڈاکٹروں نے عالمی وبا کورونا وائر کے خلاف ویکسین تیار کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔‘‘ طلبہ سے خصوصی طور متوجہ ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ملک اور جموں وکشمیر کو مزید مضبوط بنانے کے لئے طلباء کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ملک کے مستقبل کا انحصار طلبا پر ہی ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ایم مودی کو فرانس کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے نوازا گیا

Next Post

سابق چیف سیکریٹری بی آر شرما جموں کشمیر کے نئے سٹیٹ الیکشن کمشنر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

05/02/2026
کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

05/02/2026
ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

05/02/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کا مسئلہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھاؤں گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
Next Post
سابق چیف سیکریٹری بی آر شرما جموں کشمیر کے نئے سٹیٹ الیکشن کمشنر

سابق چیف سیکریٹری بی آر شرما جموں کشمیر کے نئے سٹیٹ الیکشن کمشنر

ٹی آر ایف عسکریت پسند اشتہاری قرار، 10لاکھ کا انعام مقرر

ٹی آر ایف عسکریت پسند اشتہاری قرار، 10لاکھ کا انعام مقرر

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

سری نگر میں لشکر طیبہ، ٹی آر ایف سے وابستہ دو ملی ٹینٹ معاون گرفتار : این آئی اے

پاکستان کو بھارت ضرور جانا چاہئے، بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے: شاہد آفریدی

پاکستان کو بھارت ضرور جانا چاہئے، بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے: شاہد آفریدی

آرمی چیف کی ایل جی  منوج سنہا سے ملاقات

آرمی چیف کی ایل جی منوج سنہا سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »