• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

by امت ڈیسک
17/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ (جموں و کشمیر):’’جموں وکشمیر کا مستقبل بھارت کےساتھ ہی بہتر اور محفوظ‘‘ قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے دعوی کیا کہ ’’صرف اپنی پارٹی ہی جموں و کشمیر کے لوگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔‘‘ الطاف بخاری نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع بٹہ گنڈ نام کے ایک گاؤں میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ’’سچ کی سیاست کرتے ہیں‘‘ اور ’’سچ بولنے میں کبھی بھی نہیں ہچکچائیں گے کیونکہ آج تک اس قوم کو مختلف سیاسی جماعتوں نے صرف سبز باغ دکھائے ہیں جب کہ لوگوں کے حقوق کی بات کرنے کی کسی بھی جماعت نے جرات و ہمت نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ اپنی پارٹی اب میدان عمل میں آگئی ہے۔‘‘

خطاب کے دوران الطاف بخاری نے دفعہ 370کے حوالہ سے کہا: ’’نیشنل کانفرنس نے ہی دفعہ 370کی جڑیں کھوکھلی کی، کانگریس نے اس میں این سی کا ساتھ دیا۔ پی ڈی پی نے 370کا جنازہ نکالا اور بی جے پی نے (جنازے کو) کندھا دیا۔‘‘ بخاری نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر فوج کی بدولت نہیں بلکہ اپنی مرضی کے ساتھ ہندوستان کے ساتھ ضم ہوا۔ 1947میں جو لوگ پار سے آئے تھے۔ ان کو ہم نے ڈنڈے مار کر واپس بھگایا۔‘‘ الطاف بخاری نے مزید کہا کہ ’’اب ہمارا مستقبل ہندوستان کے ساتھ ہی جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے ہی زخم دئے ان سے ہی مرحم لیں گے۔‘‘خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ ترال سیاست کرنے نہیں آئے ہیں بلکہ وہ صرف لوگوں کو اس بات کی یاددہانی کرانے آئے ہیں کہ کشمیر کا مستقبل بھارت کے ساتھ ہی ہے اور ’’یہ بات ہمیں سمجھنی چاہئے۔ منشیات کے بڑھتے رجحان کے حوالہ سے بخاری نے کہا: ’’سرکار کو جیلوں میں قید مذہبی رہنماؤ اور خطباء کو فی الفور رہا کرنا چاہئے۔ کیونکہ یہی علماء نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی تلقین کرتے اور انہیں صحیح راستہ دکھاتے ہیں۔‘‘

جلسہ میں پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر، بشمول دیگر لیڈران محمد اشرف میر، محمد رفیع میر، منتظر محی الدین، عبد المجید پڈرو، ضلع صدر غلام محمد میر، ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی اور یوتھ ضلع صدر سید تجلی اندرابی وغیرہ شامل تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہندوارہ میں دو آئی ای ڈی برآمد، تلاشی مہم جاری: پولیس

Next Post

سرینگر سڑک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق، دو دیگر زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق، دو دیگر زخمی

سرینگر سڑک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق، دو دیگر زخمی

اقلیتوں کے تعلق نرملا سیتا رمن اور بسوا شرما کے بیان پر محبوبہ مفتی کی تنقید

محبوبہ مفتی نے جموں کشمیر کے تین سرکاری ملازمین کی برطرفی پر سوال اٹھایا

سرینگر دلدوز سڑک حادثے میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

سرینگر دلدوز سڑک حادثے میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

سرنکوٹ پونچھ میں مسلح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع

سرنکوٹ پونچھ میں مسلح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع

سلر اننت ناگ میں تیندوے کے حملہ میں 12 افراد زخمی

سلر اننت ناگ میں تیندوے کے حملہ میں 12 افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »