امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جمعرات کے روز ایک شخص نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار سے سروس رائفل چھینے کی کوشش کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شوپیاں ضلع کے امام صاحب علاقے میں شاہد احمد ڈار نامی شخص ساکن ترنز موہن پورہ نے امام صاحب علاقے میں ایک فوجی کیمپ کے قریب ایک پولیس اہلکار سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی تاہم فوری کارروائی کے باعث اس کوشش کو پولیس نے نا کام بناتے ہوئے اس شخص کی گرفتاری عمل میں لائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔










