امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے سب سے بڑے دانش گاہ یعنی یونیورسٹی آف کشمیر میں 28 جولائی سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے پیر کے روز ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں یونیورسٹی کے تدریسی اور اس کے سیٹلائٹ کیمپسز میں 28 جولائی سے 6 اگست 2023 تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تاہم جاری کردہ حکم نامے کے مطابق محکمہ جاتی دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے اور شعبہ جات کے سربراہان/ کیمپس/ مراکز کے ڈائریکٹر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امتحانات، اگر کوئی ہیں، اور دیگر سرگرمیاں شیڈول کے مطابق منعقد کئے جائیں۔