• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مبینہ عسکریت پسند ٹرینر کشمیر سے گرفتار، لکھنؤ کورٹ سے چودہ دن ریمانڈ منظور

مبینہ عسکریت پسند ٹرینر کشمیر سے گرفتار، لکھنؤ کورٹ سے چودہ دن ریمانڈ منظور

by امت ڈیسک
06/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لکھنؤ:یوپی اے ٹی ایس نے عسکریت پسندی کی ٹرینگ دینے کے الزام میں فردوس نام کے ایک کشمیری نوجوان کو جمعرات کو جموں و کشمیر کے اننت ناگ سے گرفتار کیا تھا، جسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر اترپردیش لایا گیا تھا۔ اے ٹی ایس نے سنیچر کو لکھنؤ کی ایک خصوصی عدالت میں ملزم کو پیش کیا۔ اے ٹی ایس کی درخواست پر عدالت نے فردوس کی 14 روزہ پولیس ریمانڈ منظور کرلی۔ ریمانڈ کی مدت اتوار کی صبح 10 بجے سے شروع ہوگی۔

اے ٹی ایس کے افسران کے مطابق فردوس اور احمد رضا کا آمنا سامنا کرایا جائے گا، اس کے علاوہ اے ٹی ایس انہیں جموں و کشمیر بھی لے جائے گی۔ یو پی اے ٹی ایس کا الزام ہے کہ فردوس حزب المجاہدین پیر پنچال تنظیم سے وابستہ ایک عسکریت پسند تھا، جس نے احمد رضا کو جموں و کشمیر کے جنگلوں میں ہتھیار استعمال کرنے کی تربیت دی تھی۔ اے ٹی ایس کا الزام ہے کہ فردوس نے احمد کو حزب المجاہدین پیر پنچال تنظیم کا حلف بھی دلایا تھا۔اے ٹی ایس کے مطابق ملزم کے موبائل کی فرانزک جانچ کرانے کے ساتھ اس میں ڈیلیٹ کیے گئے ڈیٹا کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کے موبائل سے کئی پاکستانی نمبر بھی ملے ہیں۔ اے ٹی ایس اب یہ بھی جاننے کی کوشش کرے گی کہ فردوس کن کن تنظیموں سے وابستہ ہے اور اس کے رابطے میں کون کون سے لوگ تھے۔

اے ٹی ایس حکام کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ میں فردوس نے انٹرنیٹ میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو جہاد کے لیے اکسانے اور انہیں پاکستانی ہینڈلر احسان غازی سے رابطے میں رکھنے کے الزام کو قبول کیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے غازی سے مسلسل رابطے میں تھا۔ ساتھ ہی اے ٹی ایس دوسرے ملزم احمد رضا سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل مرادآباد کے رہنے والے احمد رضا عرف شاہ رخ کو عسکریت پسندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جو اس پولیس ریمانڈ میں ہے۔ یو پی اے ٹی ایس نے احمد رضا سے ملی مبینہ جانکاری کے بنیاد پر اسے ٹریننگ دینے کے لیے الزام میں فردوس کو جموں و کشمیر کے اننت ناگ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محبت آفات سے زیادہ مضبوط، فلپائنی جوڑنے نے سمندری طوفان کے دوران ہی شادی کر لی

Next Post

کپواڑہ میں ایل او سی پر درانداز ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
سرحدوں پر چوکسی، 607 اہلکاروں کی تقرری کو منظوری

کپواڑہ میں ایل او سی پر درانداز ہلاک

تھنہ منڈی راجوری میں تلاشی کاروئیاں ، تھنہ منڈی راجوری راستہ بند

راجوری میں دوسرے روز بھی جھڑپ جاری

اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے بعد بجلی کے بل سستے ہوں گے: منوج سنہا

اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے بعد بجلی کے بل سستے ہوں گے: منوج سنہا

بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا مرحلہ اروناچل پردیش سے شروع ہوسکتا ہے

بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا مرحلہ اروناچل پردیش سے شروع ہوسکتا ہے

پاکستان میں ٹرین حادثہ، 22 افراد جاں بحق

پاکستان میں ٹرین حادثہ، 22 افراد جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »