• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں جاری سماعت پر محبوبہ مفتی نے خوشی کا اظہار کیا

by امت ڈیسک
09/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پی ڈی پی سربراہ و سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے دوران پیش کی جارہے دلائل پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے بھارت کے ساتھ الحاق کے فیصلے کا امتحان ہے۔ محبوبہ مفتی نے آج نامہ نگاروں کو بتایاکہ ’میں سپریم کورٹ میں دلائل پر خوش ہوں، یہ وہ مسائل ہیں جو میں اور پی ڈی پی 2019 سے اٹھا رہے ہیں، یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ سپریم کورٹ کو اس معاملہ میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا، لیکن ہمارے لوگوں کو آئین کی پامالی پر دلائل دینے پر یا تو گرفتار کیا جاتا ہے یا ان کو نظر بند کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں دلائل یہ ’’واضح‘‘ کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے جب تک کہ جموں و کشمیر کی آئین ساز اسمبلی صدر سے اس کی سفارش نہیں کرتی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کوئی دستور ساز اسمبلی نہیں تھی لیکن جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کو دستور ساز اسمبلی بتایا گیا اور ان کے مشیروں کو وزرا کی کونسل بنادیا گیا تھا‘۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’اس سے بڑا فراڈ اور کیا ہو سکتا ہے؟ آئین کے ساتھ اس سے بڑی غداری اور کیا ہو سکتی ہے؟ پارلیمنٹ کی اس سے بڑی بے عزتی کیا ہو سکتی ہے کہ اپنی وحشیانہ اکثریت کا استعمال پارلیمنٹ کی بے حرمتی اور اسے غیر قانونی فیصلہ لینے کے لیے استعمال کیا جائے‘۔جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ سپریم کورٹ میں کھلی بحث ہو رہی ہے۔ کپل سبل اور دیگر تمام وکلاء کھلے عام دلائل دے رہے ہیں کہ ”دنیا میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو آرٹیکل 370 کو ختم کر سکے۔ یہاں تک کہ اگر آپ کے پاس 500 ارکان پارلیمنٹ بھی ہوں۔ صرف جموں و کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کی سفارش سے ہی اس کی منسوخی ممکن ہے۔ یہ بالکل واضح ہے‘۔ محبوبہ مفتی نے سابق وزیر اعلیٰ شیخ محمد عبداللہ سے متعلق چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی گئی تعریف پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی متعدد درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت سابقہ ریاست کو دو مرکزی زیرانتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سپریم کورٹ میں شیر کشمیر کے فیصلوں کا امتحان نہیں بلکہ آئین کا امتحان ہے: عمرعبداللہ

Next Post

بات نہ پاکستان اور نہ حریت سے ہم بات کشمیر کے نوجوانوں سے کریں گے: امیت شاہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
بات نہ پاکستان اور نہ حریت سے ہم بات کشمیر کے نوجوانوں سے کریں گے: امیت شاہ

بات نہ پاکستان اور نہ حریت سے ہم بات کشمیر کے نوجوانوں سے کریں گے: امیت شاہ

آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نوکری سے خارج

آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نوکری سے خارج

اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دروان گرینیڈ دھماکے میں فوجی، 2 شہری زخمی

اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دروان گرینیڈ دھماکے میں فوجی، 2 شہری زخمی

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

پولیس نے بڈگام میں تین ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کیا

بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسند معاون گرفتار

بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسند معاون گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »