امت نیوز ڈیسک //
پٹھان کوٹ: ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق پنجاب میں بھارت پاکستان سرحد پر کمل جیت پوسٹ پر گذشتہ رات بی ایس ایف کی فائرنگ میں دراندازی کی کوشش کر رہا ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ سرحد پار کر رہے اس شخص پر بی ایس ایف اہلکاروں نے تقریباً 14 راؤنڈ فائر کیے جس سے اس شخص کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔
یہ واقعہ پنجاب کے پٹھان کوٹ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر پیش آیا۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے مارے گئے شخص کو پاکستانی درانداز بتایا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے پیر کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بی ایس ایف کے جوانوں نے آدھی شب کو تقریباً 12.30 بجے پٹھان کوٹ کے سمبل ساکول گاؤں کے قریب کچھ مشتبہ سرگرمیاں دیکھیں۔ اس کے بعد بی ایس ایف کے جوانوں نے بھارتی حدود میں داخل ہو رہے شخص کو رکنے کو کہا لیکن اس نے بات نہیں مانی اور آگے بڑھتا رہا۔