امت نیوز ڈیسک //
سرینگر / سیکورٹی ایجنسیاں جموں و کشمیر کو ملی ٹنسی اور منشیات سے پاک بنانے کیلئے آگے بڑھ رہی ہیں کا اعلان کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ملی ٹنتوں کی تعداد کافی کم ہو چکی ہے اور جو بھی ملی ٹنسی باقی ہے اس کو ختم کرنے کیلئے کام جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوپور جیسے کبھی ملی ٹنسی کا گڑھ منا جاتا تھا آج پر امن ہے اور کہا کہ پنچایتی انتخابات کے پُر امن انعقاد کیلئے تمام ترانتظامات کو حمتی شکل دی جائے گی ۔ ضلع پولیس لائینز سوپور میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ”ملی ٹنسی سے پاک خطہ“بننے کی طرف بڑھ رہا ہے اور پولیس اب منشیات کے چیلنج کا مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہا ”جموں و کشمیر ملی ٹنسی سے پاک خطہ بننے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ دہشت گردی ہر وقت کم ہے اور ملی ٹنٹوں کی تعداد بہت کم ہے ہم بچی ملی ٹنسی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اب منشیات کی لعنت کا مقابلہ کرے گی اور جموں و کشمیر سے منشیات کے استعمال اور منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا ”سوپور کسی زمانے میں عسکریت پسندی کے گڑھ کے طور پر جانا جاتا تھا۔