• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مراکش میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز، تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

مراکش میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز، تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

by امت ڈیسک
10/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ربات: مراکش میں جمعہ کی شام دیر گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام نے زلزلے کی وجہ سے جان و مال کے بڑے نقصان کا اندازہ لگایا ہے۔ مراکش میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس خوفناک زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کی گئی ہے، جبکہ 2059 دیگر زخمی ہوئے ہیں، کئی متعدد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تعداد ابھی مزید بڑھ سکتی ہے۔

حکام نے ہفتہ کو ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ فوج کے ایک بیان کے مطابق، مراکش کے بادشاہ محمد نے مسلح افواج کو خصوصی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور ایک سرجیکل فیلڈ ہسپتال تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات گئے مراکش کے بلند اٹلس پہاڑوں پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے سے مرکز کے قریب ترین شہر مراکیش میں تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچا، لیکن سب سے زیادہ نقصان الحوز اور تارودان صوبوں کے جنوب میں پہاڑی علاقوں میں ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، تلاش اور امدادی کارروائیوں کے لیے سڑکوں کو صاف کرنے کی کوشش جاری ہے۔ زلزلہ 03:41:01 (UTC+05:30) پر 18.5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کی شدت کی وجہ سے جنوب میں سیدی افنی سے لے کر شمال میں رباط اور اس سے آگے دراڑیں پھیل گئیں۔

زلزلے کا مرکز مراکش سے 72 کلومیٹر مغرب میں تھا جو کہ ایک اہم اقتصادی مرکز ہے۔ الجزیرہ کے ایک رپورٹ کے مطابق، ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس نے مراکش سے دشوار کن کال موصول ہونے کی صورت میں طبی، راحت، تلاش اور بچاؤ ایجنسیوں کے دو سو پینسٹھ ارکان کو الرٹ پر رکھا ہے۔ مزید رباط میں حکام کی درخواست کے بعد ایک ہزار خیمے مراکش پہنچانے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: حماس نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے مراکش دورے کی مذمت کی

گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے زلزلے میں جانوں و مال کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے کہا، ‘مراکش میں زلزلے کی وجہ سے جان و مال کے نقصان سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ میں ہر طرح سے اس دکھ کی گھڑی میں مراکش کے عوام کے ساتھ ہوں۔ ان لوگوں سے تعزیت کرتا ہوں، جو اپنے گھر خاندان والوں کو کھو چکے ہیں۔ زخمیوں کے لئے دعا ہے کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں۔ ہندوستان اس مشکل وقت میں مراکش کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستان کے علاوہ امریکہ، عرب لیگ، مصر، متحدہ عرب امارات، فلسطین، سعودی عرب، قطر، تیونس، الجزائر، لبنان، لیبیا، ایران، ترکی، اسرائیل، فرانس اور جرمنی اور دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے مراکش کو مدد کی پیشکش کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وی وی آئی پی ٹریفک کے دوران سیول ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا: وجیے کمار

Next Post

چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری، دل کا دورہ پڑنے سے 6 افراد کی موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری، دل کا دورہ پڑنے سے 6 افراد کی موت

چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری، دل کا دورہ پڑنے سے 6 افراد کی موت

جی۔20 کے رہنما وں نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

جی۔20 کے رہنما وں نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

کولگام میں باپ، بیٹا لاپتہ،پولیس کی تلاش جاری

کولگام میں باپ، بیٹا لاپتہ،پولیس کی تلاش جاری

سوپور میں منشیات فروش کا مکان اٹیچ

بانڈی پورہ میں منشیات فروش جوڑے کی جائیداد قرق

امن کے بغیر سیاحت اور ترقی ممکن نہیں :ایل جی

امن کے بغیر سیاحت اور ترقی ممکن نہیں :ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »