امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ میں جمعہ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایکو گاڑی کے ڈرائیور کی موت جبکہ 6 مسافر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج و معالجہ ک لیے نزدیکی ہسپتال داخل کیا گیا۔
قاضی گنڈ سڑک حادثہ میں ڈرائیورکی موت،6 مسافر زخمیاننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے قاضی گنڈ علاقے میں ایک ٹرک اور ایکو گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ 6 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر سے ڈوڈہ جا رہی ایکو گاڑی زیر نمبر JK06B 0901 سرینگر جموں قومی شاہراہ کے قاضی گنڈ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق قاضی گنڈ میں جمعہ کی صبح ایک اخروٹ فیکٹری کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک اور ایکو گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ایکو میں سوار ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں موجود ڈاکٹروں نے ان میں سے ڈرائیور کو مردہ قرار دیا۔وہیں زخمیوں میں دو افراد کو مزید علاج و مجالجہ کے لیے سرینگر سکمز ریفر کیا گیا۔متوفی ڈرائیور کی شناخت معروف احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت غلام قادر بٹ، محمد نیاز بٹ، ممتاز احمد بٹ، مبینہ بیگم، مہوش اختر اور ابشہ بانو ساکنان ڈوڈہ کے بطور ہوئی ہے۔وہیں پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔