• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت کینیڈا کشیدگی کے درمیان امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا بڑا انکشاف

بھارت کینیڈا کشیدگی کے درمیان امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا بڑا انکشاف

by امت ڈیسک
24/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نیویارک: بھارت اور کینیڈا کے مابین سفارتی کشیدگی کے درمیان امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق کینیڈین حکومت نے امریکی خفیہ ایجنسیوں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر بھارتی حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اخبار میں شائع خبر کے مطابق خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ ننجر کے قتل کے بعد امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اس بارے میں اہم معلومات کینیڈین حکومت کو شیئر کی تھیں۔ جس کے بعد کینیڈین حکومت اس نتیجے پر پہنچی کہ اس کے مبینہ شہری کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نجر کو 18 جون کو برٹش کولمبیا میں سکھ مندر کے باہر قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اس قتل کے حوالے سے کچھ شواہد اپنے کینیڈین ہم منصبوں کو پیش کیے تھے، جس سے کینیڈا کو یہ نتیجہ اخذ کرنے میں مدد ملی کہ اس واقعے کے پیچھے بھارتی حکومت کا ہاتھ ہے۔ اخبار نے اس پورے عمل میں شامل دو اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں سے معلومات ملنے کے بعد کینیڈین حکومت نے معاملے کی مزید تحقیقات کی۔تحقیقات کے بعد کینیڈین انٹیلی جنس ایجنسی نے مزید ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جن سے واضح نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے۔ تاہم اخبار نے ان افسران کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ افسران امریکی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں یا کینیڈین حکومت سے۔ یہ رپورٹ کینیڈا میں امریکی سفیر ڈیوڈ کوہن کے ان دعوؤں سے مماثلت بھی رکھتی ہے جس میں انھوں کہا تھا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ہندوستان پر الزام ‘ فائیو آئیز پارٹنرز کے درمیان شیئر کردہ انٹیلی جنس’ پر مبنی تھا۔ کینیڈا کے علاوہ فائیو آئیز انٹیلی جنس شیئرنگ نیٹ ورک میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ یہ 1946 میں قائم کیا گیا تھا۔

اتحادی حکام کا کہنا تھا کہ نجر کے قتل ہونے تک امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھی اس کا کوئی علم نہیں تھا۔ معلومات کے مطابق امریکہ اس سازش یا اس میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق شواہد سے لاعلم تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ اگر امریکی حکام کے پاس پیشگی اطلاع ہوتی تو وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ‘ڈیوٹی ٹو وارننگ’ کے اصول کے تحت فوری طور پر کینیڈا کی حکومت کو آگاہ کر دیتے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین حکام نے نجر کو خبردار بھی کیا تھا۔ تاہم اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ بھارتی حکومت اسے نشانہ بنانے جا رہی ہے۔

ٹائمز نے رپورٹ میں یہ نھی کہا ہے کہ امریکہ معمول کے مطابق اپنے قریبی انٹیلی جنس شراکت داروں کے ساتھ سیکیورٹی مسائل کو شیئر کرتا ہے۔ قتل کے بارے میں متعلقہ معلومات جان بوجھ کر مختلف انٹیلی جنس اسٹریمز کے پیکج کے حصے کے طور پر شیئر کی گئیں۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے اس معاملے میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اس قتل پر بات کرنے سے گریزاں ہیں کیونکہ امریکہ اپنے دو اتحادیوں کے درمیان اچھا توازن برقرار رکھنا چاہتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے اور نجر کے قتل پر ‘احتساب’ کو یقینی بنائے۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ امریکہ ہندوستان اور کینیڈا کے ساتھ رابطے میں ہے جو دونوں کے قریبی اتحادی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایس ایم سی کارپوریٹر عاقب رینزو جنسی ہراسانی کیس میں گرفتار

Next Post

اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی: وقار رسول وانی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی: وقار رسول وانی

اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی: وقار رسول وانی

گلمرگ کے پہاڑوں پر رواں موسم کی پہلی برف باری

گلمرگ کے پہاڑوں پر رواں موسم کی پہلی برف باری

کولگام میں پانچ ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار: پولیس

کولگام میں پانچ ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار: پولیس

پاکستانی صحافی عمران ریاض چار ماہ بعد بازیاب کیے گئے

پاکستانی صحافی عمران ریاض چار ماہ بعد بازیاب کیے گئے

کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »