• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر بی جے پی کی پارٹی ہائی کمان کے ساتھ دہلی میں میٹنگ

جموں و کشمیر بی جے پی کی پارٹی ہائی کمان کے ساتھ دہلی میں میٹنگ

by امت ڈیسک
25/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں (جموں کشمیر) : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہائی کمان نے جموں کشمیر بی جے پی یونٹ کور گروپ کے لیڈران کو اچانک دہلی طلب کیا ہے۔ جموں و کشمیر بی جے پی کور گروپ کے لیڈران دہلی میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں شرکت کرنے کی غرض سے قومی دارالحکومت روانہ ہوئے۔ جموں کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور سینئر بی جے پی لیڈر کویندر گپتا نے میٹنگ کی تصدیق کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ میٹنگ اتوار کی شام اچانک طلب کی گئی، ایسے میں پارٹی لیڈروں کو دہلی روانہ ہونے کے لیے فوراً تیاری کرنی پڑی۔‘‘ تاہم بی جے پی لیڈر کویندر گپتا نے اچانک طلب کی گئی اس میٹنگ کا ایجنڈا واضح نہیں کیا۔

اس میٹنگ میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت دیگر سینئر بی جے پی قائدین شرکت کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کشمیر میں مذہبی رہنماؤں کی قید سے رہائی کے پس منظر میں یہ میٹنگ طلب کی گئی ہے اور اس میٹنگ میں، ذرائع کے مطابق، بی جے پی ہائی کمان وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں خاص کر کالعدم قرار دی گئی مذہبی جماعت ’’جماعت اسلامی‘‘ پر عائد پابندی کو ہٹانے اور انہیں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کی اجازت پر جموں کشمیر بی جے پی لیڈروں سے مشورہ لیا جائے گا۔

زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر میں بی جے پی کی آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی سرگرمیوں، ریاست میں بی جے پی سے عوام کی توقعات اور پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میٹنگ میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والے جموں و کشمیر بی جے پی لیڈران میں ریاستی صدر رویندر رینہ، ریاستی جنرل سیکریٹری اشوک کول، سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، کویندر گپتا، سنیل شرما، وبود گپتا، سینئر لیڈر دیویندر سنگھ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جو اس وقت دہلی میں ہے، بھی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کا مسئلہ ہر روز اٹھایا جا رہا ہے اور ایسے میں قومی دارالحکومت دہلی میں بی جے پی کے کور گروپ کے ساتھ ہائی کمان کی میٹنگ کو اہم مانا جا رہا ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

Next Post

سرینگر میں کور کمانڈر اور پولیس چیف کی سربراہی میں مشترکہ سکیورٹی میٹنگ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
سرینگر میں کور کمانڈر اور پولیس چیف کی سربراہی میں مشترکہ سکیورٹی میٹنگ

سرینگر میں کور کمانڈر اور پولیس چیف کی سربراہی میں مشترکہ سکیورٹی میٹنگ

کولگام پولیس نے ‘ہٹ اینڈ رن کیس’ کو حل کرکے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا

کولگام پولیس نے 'ہٹ اینڈ رن کیس' کو حل کرکے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کیا

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف جموں کشمیر پولیس کی نظر

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف جموں کشمیر پولیس کی نظر

پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ کا پاسپورٹ ضبط

پی ڈی پی یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ کا پاسپورٹ ضبط

بڈگام میں چار مشتبہ افراد گرفتار، 3 پستول برآمد: فوج

بڈگام میں چار مشتبہ افراد گرفتار، 3 پستول برآمد: فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »