• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے انتخابات اختتام پذیر، ووٹنگ کی شرح 77.61فیصد ریکارڈ :الیکشن حکام

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے انتخابات اختتام پذیر، ووٹنگ کی شرح 77.61فیصد ریکارڈ :الیکشن حکام

by امت ڈیسک
04/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل _ کرگل کے پانچویں انتخابات کے لئے ووٹنگ کی شرح 77.61 فیصد درج ہوئی۔الیکشن حکام نے بتایا کہ کل 95 ہزار 3سو 88 رائے دہندگان میں سے 74 ہزار 26 ووٹروں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔بتادیں کہ 9 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد یہ کرگل میں ہونے والے پہلے انتخابات ہیں۔اطلاعات کے مطابق لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے انتخابات کے لئے ووٹنگ بدھ کے روز ٹھیک صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی جو بحسن و خوبی پایہ تکمیل تک پہنچی۔ رائے دہندگان کو صبح سے ہی اپنے اپنے پولنگ بوتھوں پر قطاروں میں کھڑے دیکھا گیا۔ بزرگ رائے دہندگان اور خواتین بھی ایک ایک کرکے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے تھے۔ان کونسل انتخابات میں کل 85 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 22 کانگریس، 17 نیشنل کانفرنس، 17 بی جے پی اور 4 عام آدمی پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ 24 آزاد امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔الیکشن حکام کے مطابق 95ہزار 388رائے دہند گان جن میں 48ہزار 626مرد اور 46ہزار 762خواتین شامل ہیں میں سے 74ہزار 26ووٹروں نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا اور اس طرح سے ووٹنگ کی شرح 77.61فیصد درج کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ حلقہ انتخاب سلسکوٹ میں سب سے زیادہ 90فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ انتخابی حلقہ پدم میں سب سے کم 69.3فیصد رائے دہندگان نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کی جائے گی جن کا کونسل انتخابات میں پہلی بار استعمال کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے لئے ضلع کرگل میں 278 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق انتخابات کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں و دیگر سامان کو پہلے ہی اپنے اپنے علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔دریں اثنا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا تھا اور پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار مختلف انتخابی حلقوں میں گشت کر رہے تھے۔یونین ٹریٹری کے ایک اعلیٰ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ کرگل میں سیکورٹی کا کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے۔کونسل انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو کی جائے گی جبکہ 11 اکتوبر سے قبل ہی نیا کونسل تشکیل دیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ کرگل میں پہاڑی کونسل جولائی 2003 میں معرض وجود میں لایا گیا۔30 کونسلروں پر مشتمل ٹیم میں 26 کونسلر اپنے اپنے حلقوں سے منتخب ہوتے ہیں جبکہ باقی چار کونسلر اقلیتی اور خواتین کے منتخب کئے جاتے ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں نوجوان زخمی

Next Post

مونگی جی باوینڈی، لوئیس ای بروس اور الیکسی آئی ایکیمو کو کیمسٹری کا نوبل انعام ملا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
مونگی جی باوینڈی، لوئیس ای بروس اور الیکسی آئی ایکیمو کو کیمسٹری کا نوبل انعام ملا

مونگی جی باوینڈی، لوئیس ای بروس اور الیکسی آئی ایکیمو کو کیمسٹری کا نوبل انعام ملا

لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ کی جانب سے7 انتظامی افسران کی تقرریاں و تبادلے

جے کے اے ایس کے 24 افسران آئی اے ایس کیڈر میں شامل

مائکروسافٹ ٹرانسلیٹر میں کشمیری زبان بھی شامل

مائکروسافٹ ٹرانسلیٹر میں کشمیری زبان بھی شامل

سال رواں کے دوران عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں سے زائد از ڈیڑھ لاکھ روپیے جرمانہ وصول کئے گئے: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

سال رواں کے دوران عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں سے زائد از ڈیڑھ لاکھ روپیے جرمانہ وصول کئے گئے: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

جموں کشمیر ملک میں آج کامیابی کی ایک نئی کہانی ہے : ایل جی منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »