• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموی لیڈرچودھری لال سنگھ گرفتار: آخر معاملہ کیاہے؟

جموی لیڈرچودھری لال سنگھ گرفتار: آخر معاملہ کیاہے؟

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
09/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں وکشمیر کے سابق وزیر اور ڈوگرہ سوابھیان سنگٹھن پارٹی (ڈی ایس ایس پی) کے چیئرمین چودھری لال سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں 7 نومبر کو گرفتار کیا ہے۔ منگل کو چودھری لال سنگھ کی پیشگی ضمانت مسترد ہونے کے بعد دیر شام ای ڈی نے انہیںگرفتار کر لیا۔ای ڈی نے چودھری لال سنگھ کو رات تقریباً 8:15 بجے چواڈی سے گرفتار کیا۔بتایا جارہا ہے کہ لال سنگھ اپنے خاندان کے ساتھ یہاں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔ لال سنگھ کو گرفتار کرنے کے بعد ای ڈی نے ان کا طبی معائنہ کرایا، جس کے بعد تقریباً دس بجے چودھری لال سنگھ کو نروال میں واقع ای ڈی کے دفتر لے جایا گیا۔

جموں میں ای ڈی کی طرف سے یہ پہلی گرفتاری ہے۔ اس سے قبل منگل کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے چودھری لال سنگھ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔تاہم عدالت نے اس معاملے میں لال سنگھ کی بیوی کانتا اندوترا اور ان کی بیٹی ڈاکٹر کرانتی سنگھ کی ضمانت کی درخواستوں کو منظور کر لیا ہے۔عدالت نے پایا کہ ڈوگرہ سوابھیمان تنظیم کے سربراہ چودھری لال سنگھ کے خلاف الزامات بہت سنگین ہیں اور تحقیقاتی ایجنسی کو موثر تحقیقات کا پورا موقع دیا جانا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کی تحقیقات نازک مرحلے پر ہے اور ایسے وقت میں ملزم کی پیشگی ضمانت کی مدت میں توسیع کیس کی تفتیش کو متاثر کرے گی۔

سابق وزیرچودھری سنگھ، جو ای ڈی کی نظر میں ہیں‘ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پیشگی ضمانت لے لی تھی۔ ضمانت کی شرط کے تحت انہیں ای ڈی کی جانچ میں مکمل تعاون کرنا تھا۔ اس وجہ سے لال سنگھ گذشتہ تین دنوں میں دو بار ای ڈی حکام کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔گزشتہ ہفتہ کو ای ڈی حکام نے لال سنگھ سے تقریباً دس گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی اور پیر کو بھی ای ڈی نے لال سنگھ سے تقریباً نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق دو دن کی پوچھ گچھ کے دوران لال سنگھ کے خلاف منی لانڈرنگ کے کافی ثبوت ملے، جس کے بعد انہیں منگل کی رات گرفتار کر لیا گیا۔

چودھری لال سنگھ پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نام پرسینکڑوں کنال اراضی حاصل کی ہے۔سی بی آئی اس معاملے کی جانط کررہی ہے۔ واضح رہےسی بی آئی نے 12 ستمبر 2020 کواس ضمن میںایک ایف آئی آر درج کی تھی، جس کے بعد ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں 2021 میں چارج شیٹ داخل کی۔ چارج شیٹ میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر زرعی اصلاحات ایکٹ 1976 کی دفعہ 14 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گفٹ ڈیڈ کے ذریعے تقریباً 329 کنال اراضی حاصل کی گئی ہے۔اسی وقت، تحقیقات کے دوران ای ڈی نے پایا کہ ٹرسٹ کی جانب سے کٹھوعہ میں واقع ڈی پی ایس اسکول اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو چلانے کے لیے اضافی زمین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں اس وقت کے پٹواری رویندر سنگھ پر آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ کو غلط طریقے سے زمین دینے کا الزام ہے۔

ادھرچودھری لال سنگھ کی گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی انکے حامیوں نے ای ڈی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔دریں اثنالال سنگھ کو بدھ کی صبح صحت کی جانچ کے لیے گاندھی نگر اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے انہیں جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لال سنگھ کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد ڈاکٹروں کی نگرانی میں جی ایم سی میں بھرتی کیا گیا ہے۔ چودھری لال سنگھ کے حامی انکی گرفتاری کے پیچھے بھاجپا کا ہاتھ ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔یاد رہےچودھری لال سنگھ پہلے کانگریس سے وابستہ تھے۔اسکے بعد دوبار رکن پارلیمان اور تین بار رکن اسمبلی رہنے والے چودھری لال سنگھ نے سال 2014 میں کانگریس سے ناطہ توڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔وہ بھاجپا، پی ڈی پی حکومت کے دوران وزیر بھی رہے۔ انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعدبی جے پی سے بھی ناطہ توڑ کر ڈوگرا سوابھیان سنگٹھن پارٹی کے نام سے نئی پارٹی کی بنیاد ڈالی۔ ان کی پارٹی منشور میں وہ جموں کےلیے الگ ریاست کی مانگ کر رہے ہیں۔اب دیکھنا ہوگا کہ انکا جیل میںعرصہ کتنا طویل رہتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہم سب کیلئے ترقی، خوشحالی اور معیاری زندگی کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں:ایل جی

Next Post

اسپتال میں مناسب علاج نہیں کیا گیا، لال سنگھ کا دعویٰ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
اسپتال میں مناسب علاج نہیں کیا گیا، لال سنگھ کا دعویٰ

اسپتال میں مناسب علاج نہیں کیا گیا، لال سنگھ کا دعویٰ

جموی لیڈرچودھری لال سنگھ گرفتار: آخر معاملہ کیاہے؟

کپواڑہ میں مراٹھا حکمران شیواجی مہاراج کے مجسمے کی تنصیب: کیا ’مراٹھا ریزرویشن معاملے‘ پر ضرب ‘کشمیر سے پڑرہی ہے؟

پہاڑی علاقوں میں برفباری، گلمرگ کے لیے ایڈوائزری جاری

پہاڑی علاقوں میں برفباری، گلمرگ کے لیے ایڈوائزری جاری

جموں: ایس آئی اے نے سابق ملی ٹینٹ معاون کے گھر کی تلاشی لی

وادی میں ایس آئی اے کے چھاپے

بارہمولہ کے عارف خان نے دبئی میں جیتا سونے اور کانسے کا تمغہ

بارہمولہ کے عارف خان نے دبئی میں جیتا سونے اور کانسے کا تمغہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »