• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں گراوٹ، کہرے کی وجہ سے صبح آمد ورفت میں مشکلات

وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں گراوٹ، کہرے کی وجہ سے صبح آمد ورفت میں مشکلات

by امت ڈیسک
20/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں کشمیر):وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں شدید گراوٹ درج کی گئی ہے۔ وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے جب کہ آج صبح گہرے کہرے کی وجہ سے آمد رفت میں بھی مشکلات پیدا ہوئیں۔ ادھر، موسم میں تبدیلی سے اسکولوں میں سرمائی تعطیل کے مطالبات نے طول پکڑ لیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0۰8 ڈگری سیلسیش درج کیا گیا۔ گیٹ آف کشمیر کہلانے والے قاضی گنڈ میں درجہ حرارت منفی ایک سلیشیس درج کیا گیا، جبکہ معروف سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 2۰6 سلیشس، کوکرناگ 1۰2 سلیشس، کپواڑہ منفی 0۰2 سلیشس، گلمرک منفی 1۰2 دلشیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ کے مطابق شبانہ درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے کیونکہ گزشتہ شب ہر علاقے میں مثبت درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔ درجہ حرارت میں گراوٹ کے ساتھ ساتھ وادی میں صبح کے وقت ہر طرف کہرا چھایا ہوا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت سمیت راہگیروں کو بھی چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ درجہ حرارت کی گراوٹ کے بیچ وادی میں والدین و نجی اسکولی اداروں کی جانب سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کو سرمائی تعطیلات دئے جانے والے مطالبے نے طول پکڑ لیا ہے۔

کشمیر میں نجی اسکولوں کی انجمن ’’پرائیوٹ اسکولز ایسویسن آف جموں اینڈ کشمیر‘‘ نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم کی ابتر حالات کے باعث آٹھویں جماعت تک سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جانا چاہئے۔ انجمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں تعلیمی ڈھانچہ موسم کے موافق تعمیر نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو سرما میں اسکولوں میں گرمی کے آلات دستیاب نہیں ہیں جس سے ان کو سردی سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں اور طلبہ کی تعلیم بھی متاثر ہوتی ہے۔انجمن نے مطالبہ کیا ہے کہ وادی کشمیر میں تعلیمی سیشن بھی موسم کے موافق پلان کیا جانا چاہئے تاکہ موسم کی خرابی کے باعث طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو پائے۔ غور طلب ہے کہ کشمیر میں گزشتہ برس تعلیمی سیشن ملک کے موافق بنایا گیا اور یہاں بھی سمر سیشن لاگو کیا گیا۔ اس سے قبل وادی میں دہائیوں سے تعلیمی سیشن اکتوبر چلا آیا ہے سرما کے آغاز سے ہی یہاں تعطیلات کا اعلان ہوتا تھا، تاہم اب یہاں سیشن مارچ لاگو کیا گیا ہے جس سے طلبہ کو سرما میں کافی پریشانیاں لاحق ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈرسنگ روم پہنچ کر مودی نے شامی کو گلے لگایا

Next Post

وادی میں سردی کی لہر مزید تیز

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
وادی میں سردی کی لہر مزید تیز

وادی میں سردی کی لہر مزید تیز

آٹھویں جماعت کے امتحانی اوقات میں تبدیلی

پی ایس سی کی جانب سے نومبر اور دسمبر کے امتحانات ملتوی

دھند میں نکلنے والے بچے اور بزرگ ماسک کا استعمال کریں : مختار احمد

دھند میں نکلنے والے بچے اور بزرگ ماسک کا استعمال کریں : مختار احمد

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

وادی میں دو الگ الگ کاروائیوں میں دو منشیات فروش گرفتار

دھند میں نکلنے والے بچے اور بزرگ ماسک کا استعمال کریں : مختار احمد

27 نومبر سے پرائمری سطح تک سرمائی تعطیلات کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »