• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
2023 میں جموں کشمیر بارڈر ٹوریزم کو ملا فروغ

2023 میں جموں کشمیر بارڈر ٹوریزم کو ملا فروغ

by امت ڈیسک
31/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر کے سرحدوں پر سال 2023 کے دوران گذشتہ برسوں کے مقابلے میں گولہ باری اور گولیوں کی گن گرج خاموش رہنے سے امن و سکون کا ماحول سایہ فگن رہا، جو سرحدی ٹورزم کے فروغ کے لئے کافی حد ممد و معاون ثابت ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سال 2023 کے دوران پاکستان کی طرف سے جموں وکشمیر کے سرحدوں پر جنگ بندی خلاف ورزی کے کم سے کم 5 واقعے پیش آئے جبکہ سال 2022 کے دوران اس نوعیت کے کم سے کم 6 واقعے پیش آئے تھے۔

بھارت اور پاکستان نے 24 اور 25 فروری 2021 کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیا۔ در حقیقت دونوں ممالک کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا، لیکن اس کے باوصف سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہتا تھا، جس کے نتیجے میں سرحدوں کے آر پار بے تحاشا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
سال 2021 کے اوئل میں طرفین کی طرف سے اس معاہدے پر اتفاق کرنے سے جہاں سرحدی لوگوں نے خوشی و شادمانی کا اظہار کیا وہیں جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے بھی اس اقدام کا والہانہ استقبال کیا۔

سال 2021 کے اوائل میں جنگ بندی معاہدوں پر عمل در آمد کرنے پر اتفاق کے بعد سرحدوں پر امن و امان سایہ فگن ہوگیا اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں نمایاں کمی درج ہونے لگی۔ جو سرحدی بستوں خوشی و خوشحالی کی نوید لے کر آیا۔
سال 2021 میں جموں وکشمیر کے سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے صرف 72 واقعات پیش آئے جن میں سے بیشتر واقعات معاہدے پر عمل در آمد پر اتفاق سے قبل ہی پیش آئے تھے۔

اس معاہدے سے قبل جموں وکشمیر کے سرحدوں خواہ وہ ایل او سی ہے یا بین الاقوامی سرحد ہے، پر ہر سال ہزاروں کی تعداد میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوا کرتی تھی جس سے دونوں ممالک کو بے تحاشا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے سرحدوں پر سال 2020 میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے زائد ا5 ہزار واقعات پیش ئے جو سال 2003 کے بعد سب سے بڑی تعداد تھی۔جموں وکشمیر کے سرحدوں پر سال 2019 میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے 3 ہزار 4 سو 79 واقعات پیش آئے جبکہ سال 2028 میں اس نوعیت کے 2 ہزار 1 سو 40 واقعے رونما ہوئے۔ سال 2019 میں مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کو منسوخ کیا اور جموں وکشمیر کو دو یونین ٹریٹریوں میں منقسم کیا۔

بھارت کی پاکستان کے ساتھ 3 ہزار3 سو 23 کلو میٹر طویل سرحد ملتی ہے جس میں سے 221 کلو میٹر بین الاقوامی سرحد ہے جبکہ جموں و کشمیر میں پڑنے والی 740 کلو میٹرلمبی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) ہے۔ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر امن کے قیام سے جہاں سرحدی علاقوں کے لوگ راحت کی سانس لے رہے ہیں وہیں سرحدی سیاحت کو بھی کافی فروغ مل رہا ہے۔جموں کشمیر کے سرحدوں پر بندوقوں کے خاموش ہونے کے بعد جموں وکشمیر حکومت نے بارڈر ٹورزم کو فروغ دینے کے لئے نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کرنے کے لئے اقدام کئے۔ حکام نے لائن آف کنٹرول کے متصل واقع گریز کے دیہی علاقوں کے علاوہ بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں واقع کمان پوسٹ کو ایک سیاحتی مقام کے بطور متعارف کرنے کا فیصلہ لیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2023 سے قریب 40 ہزار مقامی و غیر مقامی سیاحوں نے کمان پوسٹ کی سیر کی۔انہوں نے کہا کہ ماہ مئی میں 4 ہزار 6 سو 64، جون میں 5 ہزار 4 و 80 اور جولائی میں 6 ہزار 5 سو 70 سیاح کمان پوسٹ کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ کمان پوسٹ کی سیر کرنے کے لئے سیاحوں کی تعداد میں ہر ماہ اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے جو انتہائی حوصلہ افزا بات ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق سال 2023 کے دوران لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی 18 کوششوں کے دوران 36 ملیٹنٹ مارے گئے جن کی تحویل سے بھاری مقدار میں جنگی سامان جیسے سٹور بر آمد کئے گئے۔ان کا کہنا ہے کی سرحد پر گذشتہ برس کے مقابلے میں صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ملک بھر میں 841 کرونا وائرس کے نئے کیسز درج

Next Post

ترقی یافتہ ہندوستان کےلیے نوجوانوں کا فٹ ہونا ضروری : وزیراعظم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
ترقی یافتہ ہندوستان کےلیے نوجوانوں کا فٹ ہونا ضروری : وزیراعظم

ترقی یافتہ ہندوستان کےلیے نوجوانوں کا فٹ ہونا ضروری : وزیراعظم

اپنی پارٹی نے جاوید بیگ کو چیف ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا

اپنی پارٹی نے جاوید بیگ کو چیف ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا

عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کا عمل شروع

پاکستان: عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید سمیت کئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد

کشمیر میں سوشل میڈیا صارفین کو مبینہ 59 کروڑ کا چونا

کیوریٹیو سروے گھپلے میں چھ ملزمان کی شناخت، کلیدی ملزم تمل ناڈو سےگرفتار

میں مرکزی سرکار سے دفعہ 370 کی بحالی کی اپیل کرتا ہوں : الطاف بخاری

پونچھ- راجوری اضلاع میں اکثریتی فرقے سے وابستہ لوگوں کو ہتھیار فراہم کرنے کی ضرورت: الطاف بخاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »