• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان میں مقیم کشتواڑ کے 23 عسکریت پسند اشتہاری مجرم قرار

پاکستان میں مقیم کشتواڑ کے 23 عسکریت پسند اشتہاری مجرم قرار

by امت ڈیسک
01/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کشتواڑ: جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوڈہ کی ایک خصوصی عدالت نے پاکستان یا پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے 23 عسکریت پسندوں کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس خصوصی عدالت نے پہلے ہی 13 عسکریت پسندوں کو اشتہاری مجرم قرار دیا تھا جس سے اشتہاری مجرموں کی تعداد 36 بن گئی ہے۔
ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پسوال نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم پیش رفت کشتواڑ پولیس کی مستعد کاوشوں کا نتیجہ ہے جس نے اہم انٹلی جنس تیار کرکے اس عمل کا آغاز کیا اور پولیس اسٹیشن چترو میں یو اے پی اے کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 90 /2022 درج کرائی۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی او کشتواڑ کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات نے یو اے پی اے کی خصوصی عدالت ڈوڈہ کے سامنے تمام رسمی کارروائیوں کو احتیاط سے پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے ان اشتہاری مجرموں کو خود سپردگی کرنے کے لئے ایک مہینے کا وقت دیا ہے۔
موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ خود سپردگی نہ کرنے کی صورت میں ان مجرموں کی جائیدادوں کو آئی پی سی کے سیکشن 82 کے تحت منسلک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے 12 مجرموں کی جائیدادوں کی پولیس نے پہلے ہی نشاندہی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ سال گذشتہ کے ماہ ستمبر میں اشتہاری مجرم قرار دیے گئے 13 عسکریت پسندوں میں سے 7 عسکریت پسندوں کی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کو ضبط کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے’۔خلیل پوسوال نے کہا کہ پولیس ضلع میں امن و قانون کی صورتحال کو قائم رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس مجرموں کو قانون میں کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے دیگر قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی میں کمی آئی لیکن صفایا نہیں ہوا: پولیس سربراہ

Next Post

بھارت اور پاکستان نے جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
بھارت اور پاکستان نے جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا

بھارت اور پاکستان نے جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا

کشمیر:چلہ کلان کے تخت نشین ہوتے ہی سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

وادی میں سردی کا راج، شوپیاں سرد ترین

کشمیر میں ہوئی شہری ہلاکتوں کے بیچ امیت شاہ نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقا ت

جموں کشمیر پر اعلی سطحی سیکورٹی میٹنگ آج ہو گی منعقد

جموں کشمیر میں فنگر پرنٹ بیورو کے قیام کو منظوری

جموں کشمیر میں فنگر پرنٹ بیورو کے قیام کو منظوری

کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کر کے لوگوں کو پیسہ واپس دیا جائے گا : صوبائی کمشنر

کشمیر میں ایندھن کی کمی نہیں، عوام پر سکون رہے: صوبائی کمشنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »