• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع

کشمیر میں شبانہ سردی برقرار، سرینگر میں منفی 4.3 درج

by امت ڈیسک
15/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے گرچہ دوران شب ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری ہے تاہم دن کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے سے لوگوں کو سردی سے راحت نصیب ہو رہی ہے محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 23 جنوری تک موسم خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران 16 اور 20 جنوری کو کمزور مغربی ہواﺅں کے داخل ہونے سے مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔
ادھر وادی کشمیر میں جاری خشک موسمی صورتحال سے مختلف شعبہ ہائے حیات متاثر ہو رہے ہیں اور لوگوں خاص طور پر کسانوں میں گونا گوں خدشات پائے جا رہے ہیں۔

وادی کی عبادت گاہوں میں رحمت باراں کے لئے نماز استسقا ادا کی جا رہی ہیں اور دعائیں جا رہی ہیں۔

دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی میں خشک اور قدرے گرم موسم کے بیچ جہاں چلہ کلاں میں لوگوں کو پارکوں وغیر میں ہلکی دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے وہیں نوجوان دن بھر کرکٹ میدانوں میں کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس جو سائیبریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلان 21 دسمبر سے مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہے۔

چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔( یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف جنگ جاری: پولیس سربراہ

Next Post

کولگام میں منشیات فروش کی جائیداد منسلک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
کولگام میں منشیات فروش کی جائیداد منسلک

کولگام میں منشیات فروش کی جائیداد منسلک

جموں کشمیر میں حالات قابو میں،تاہم پونچھ راجوری خطے میں ملی ٹنٹ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا: منوج پانڈے

جموں کشمیر میں حالات قابو میں،تاہم پونچھ راجوری خطے میں ملی ٹنٹ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا: منوج پانڈے

منور رانا نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک، پی ایم مودی سمیت دیگر رہنماؤں نے پیش کیا خراج عقیدت

منور رانا نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک، پی ایم مودی سمیت دیگر رہنماؤں نے پیش کیا خراج عقیدت

جموں وکشمیرمیں2025 تک شمسی توانائی سے 300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف

جموں وکشمیرمیں2025 تک شمسی توانائی سے 300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

جموں و کشمیر میں آپریشن آل آؤٹ شروع ہوگا:منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »