امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پورب کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرو جی کے نظریات دنیا بھر کے لئے مشعل راہ ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کے روز سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: ‘شری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پورب کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘گرو جی ہمت، صداقت اور عالمگیر بھائی چارے کے مجسم تھے اور ان کے نظریات دنیا کے لئے مشعل راہ ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘آئیے ہم خود کو ان کی تعلیمات اور انسانیت اور ہم آہنگی کے لئے وقف کریں’۔
شری گرو گوبند جی سکھ مذہب کے دسویں گرو ہیں۔ وہ ایک شاعر اور فلسفی تھے اور انہیں سال 1675 میں نو برس کی عمر میں با ضابطہ طور پر سکھ مذہب کا گرو مقرر کیا گیا۔ان کے والد گرو تیغ بہادر سکھ مذہب کے نویں گرو تھے