امت نیوز ڈیسک //
سوپور: انسداد بدعنوانی برانچ نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور کے ایک اہلکار کو پیدائش کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے رشوت مانگنے اور قبول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ اے سی بی نے ایک مہراج الدین وانی کو 500 روپے رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ فاروق احمد مسگر نامی شخص نے وانی سے اپنی بیٹی کے لیے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے رابطہ کیا اور وانی نے اپنے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رشوت کا مطالبہ کیا۔ اہلکار نے کہا کہ کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔(کے این او)