• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار

by امت ڈیسک
30/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: معاشرے سے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک پولیس چوکی ہمہامہ کی ایک ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک ماروتی آلٹو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK04H – 8579 کو روکا جو ہمہامہ سے ہوائی اڈے کی طرف آ رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی کے ڈرائیور کی تحویل سے 70 گرام چرس جیسا مواد اور الپرا زولم کی 580 گولیاں بر آمد کی گئیں۔
بیان میں ڈرائیور کی شناخت جاوید احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن گاگو ہمہامہ کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا جبکہ گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران خانصاحب علاقے میں ایک مسجد کے نزدیک ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن خانصاحب کی ایک پارٹی نے خانصاحب میں ایک مسجد کے نزدیک ایک مشتبہ شخص کو دیکھا جس نے دو نائیلون کے بیگ اٹھا رکھے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرچہ اس شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 2 کلو 380 گرام نیم پیسا ہوا چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار شدہ نے اپنی شناخت خورشید احمد میر ولد غلام محمد میر ساکن خانصاحب کے طور ظاہر کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن خانصاحب میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران برف و باراں کی پیشگوئی

Next Post

بھاجپا ترقی کے ایجنڈے کے بنیاد پر لوک سبھا الیکشن لڑے گی، اشوک کول

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر کو انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ دیا جائے گا: اشوک کول

بھاجپا ترقی کے ایجنڈے کے بنیاد پر لوک سبھا الیکشن لڑے گی، اشوک کول

رام مندر افتتاحی تقریب میں شرکت :امام الیاسی کے خلاف فتویٰ

رام مندر افتتاحی تقریب میں شرکت :امام الیاسی کے خلاف فتویٰ

حبہ کدل میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلم برادری نے کی ادا

حبہ کدل میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلم برادری نے کی ادا

توشخانہ کے قدیم اثاثے، عملہ سمیت محکمہ ثقافت کو منتقل

جموں کشمیر کے 33 سرکاری اسکولوں، کالجوں،سڑکوں کے نام جاں بحق پولیس اہلکاروں، شخصیات کے نام منسوب

پاکستان میں کشمیریوں کے لئے مختص ایم بی بی ایس سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام: حریت رہنما سمیت 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

تحریک حریت، مسلم لیگ کے ساتھ وابستگی رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی : پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »