امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ// فوج نے بدھ کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے
میں برف میں پھنسے ہوئے سکائیرز کی ایک ٹیم کو بچالیا ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ پٹن کی پوسٹ کو سات افراد پر مشتمل سکیئنگ ٹیم کے بارے میں اطلاع ملی ، جن میں دو غیر ملکی بھی شامل تھے، جب وہ سنشائن چوٹی سے نیچے آتے ہوئے خراب موسم کی وجہ سے برف کی
وجہ پھنس گئے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ایس ڈی پی او ٹنگمرگ کو اطلاع دی گئی اور میجر ابھے کی قیادت میں ریسکیو پارٹی نے پھنسے ہوئی ٹیم سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی۔
ریسکیو آپریشن صبح 8 بجے کے قریب شروع ہوا اور ایک کامیاب آپریشن کے بعد ، پھنسے ہوئے افراد کو بنل سی او بی لایا گیا اور انہیں ابتدائی طبی امداداور کھانا فراہم کیا گیا۔