امت نیوز ڈیسک //
اُوڑی 01 فروری : دو اور زخمی افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جس سے اڑی سڑک حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔
جی ایم سی بارہمولہ کے ایک ڈاکٹر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ہم نے پانچ زخمیوں کو سکمز سری نگر ریفر کیا، جن میں سے دو زخمی رات کے اوقات میں دم توڑ چکے ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
انہوں نے مرنے والوں کی شناخت شبیر احمد ولد عبدالغنی اور شبیر احمد ولد محمد عبداللہ کے طور پر کی ہے، دونوں بوجیتھلان کے رہنے والے ہیں۔
بدھ کی سہ پہر (ٹاٹا سومو) جس کا رجسٹریشن نمبر JK05D 0946 تھا بونیار کے علاقے میں سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور آٹھ زخمی ہو گئے تاہم گھنٹوں کے اندر تین مزید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ . (کشمیر اسکرول)