امت نیوز ڈیسک //
بانہال// خراب موسمی صور تحال کے در میان بر فباری اور کئی مقامات پر
پتھر گرنے کی وجہ سے جموں و کشمیر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت بند کر دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا، ” جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹنل 2 کے قریب پر پتھر گرنے، شدید بارش اور را مسو اور بانہال کے در میان برف باری کی وجہ سے
ٹریفک کو بند کر دیا گیا ہے”۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ سڑک کی بحالی تک قومی شاہراہ پر سفر سے گریز کریں، اور سفر شروع کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول
یونٹ سے رابطہ کریں۔
یاد رہے کہ مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ برف جمع ہونے کی وجہ سے پہلے ہی بند ہیں ۔