امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 12 فروری: نیشنل کانفرنس (این سی) کی ممتاز رہنما اور سابق قانون ساز، شہناز گنائی نے پیر کو نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔
شہناز گنائی کا تعلق جموں ڈویژن کے پونچھ ضلع سے ہے اور وہ جموں و کشمیر ریاست کی سابقہ قانون ساز کونسل میں این سی کی نمائندگی کرتی تھیں۔ وہ نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں سینئر بی جے پی لیڈر اور وزیر مملکت (پی ایم او) ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری انچارج جموں و کشمیر امور ترون چگ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئیں۔
شہناز گنائی نیشنل کانفرنس کی سابق سینئر رہنما اور مرحوم غلام محمد گنائی کی دختر ہیں۔انہوں نے 2020کے ڈی ڈی سی چناو سے قبل این سی سے علحدگی اختیار کی تھی اور منڈی علاقے سے آزاد امیدوار کے چناو لڑا تھا لیکن کامیاب نہیں ہوپائیں۔