امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ حملے کی آج 5ویں برسی ہے۔ پلوامہ حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 40 جوان ہلاک ہوگئے تھے۔ 14 فروری 2019 کو ہوئے اس حملے کے پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں۔
لیتہ پورہ، پلوامہ: وادیٔ کشمیر کے لیتہ پورہ پلوامہ میں سال 2019 کے روز آج ہی کے روز یعنی 14 فروری 2019 کو ایک خودکش حملے میں چالیس سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ وزیر اعظم مودی نے شہداء کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
دوسری جانب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سلسلہ میں آج ملک بھر میں اس حملے کی پانچویں برسی کے موقعے پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جہاں وطن کی سالمیت کے لیے جان دینے والے ان بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلہ میں یہاں موجود سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر میں ان سی آر پی ایف اہلکاروں کی یادگار پر گلباری کی جائے گی، جہاں اعلیٰ سکیورٹی افسران انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ تاہم آج پہلی بار سی آر پی ایف نے اس ایونٹ کے لیے میڈیا کوریج کرنے سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہند اور پاک ممالک کے باہمی رشتے بگڑ گئے اور رد عمل کے طور پر کاروان امن نام کی بس سروس کو بھی بند کیا گیا تھا۔ اسی حملے کے رد عمل میں بھارت نے پاکستان کے مظفر آباد میں عسکری ٹھکانوں پر حملہ کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ چار برس قبل آج ہی کے دن پلوامہ خودکش حملے میں چالیس سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ پانچویں برسی پر سی آر پی ایف اہلکاروں کو ملک بھر میں یاد کیا جارہا ہے۔