امت نیوز ڈیسک //
کولگام// جنوبی کشمیر کے کو لگام ضلع کے دیو سر بیلٹ کے پہلو علاقے میں بدھ کو ایک شخص کی رہائش میں گیس ہیٹر کی وجہ سے دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح ایک شخص کو لگام کے پہلو میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا، جسے قانونی و طبی کاروائیوں کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کی موت ممکنہ طور پر اس کے کمرے میں گیس ہیٹر کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔
متوفی کی شناخت کرامت حسین چودھری ولد نذیر احمد چودھری ساکنہ نو شهره راجوری طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقائق جاننے کیلئے پولیس پارٹی کو موقع پر پہنچادیا گیاہے اور لاش کو قانونی و طبی کاروائیوں کیلئے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔