امت نیوز ڈیسک //
20 فروری 2024: دیانتداری کی مثال پیش کرتے ہوئے سونمرگ کے ایک مقامی رہائشی عبدالرشید شیخ نے ایک غیر ملکی خاتون سیاح کو موبائل فون واپس کر دیا۔
سیاح، جس کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی، سونمرگ کے دلکش مناظر کی عکس بندی کے دوران اپنا مہنگا اسمارٹ فون کھو بیٹھی۔
نیوز ایجنسی- کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاح نے دیکھا کہ اس کا سمارٹ فون غائب ہے، جس کے بعد اسے پریشانی اور تشویش پھیل گئی۔ تاہم شیخ، جسے فون مل گیا تھا، نے اسے واپس کر دیا۔ جسے دیکھ کربسیاح جذباتی ہو گئی اور شیخ کو گلے لگا کر رونے لگی ۔ اس نے اس نیک عمل کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔