• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گلمرگ میں ’غیر معیاری سکی انفراسٹرکچر‘ پر عمر عبداللہ کا انتظامیہ پر طنز

گلمرگ میں ’غیر معیاری سکی انفراسٹرکچر‘ پر عمر عبداللہ کا انتظامیہ پر طنز

by امت ڈیسک
21/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں اسکیینگ کا بنیادی ڈھانچہ ویسا ہی ہے، جیسا ان کے دور حکومت میں تھا، اس کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

گلمرگ : عالمی شہرت یافتہ گلمرگ اسکینگ کے لیے کسی جنت سے کم نہیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے گلمرگ کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے حوالہ سے گزشتہ ایک دہائی کے دوران کچھ نہیں کیا گیا، نیشنل کانفرنس کے دور حکومت میں بنائے گئے انفراسٹکچر میں کچھ بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔‘‘ عمر عبداللہ نے باتوں کا اظہار گلمرگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ عمر عبداللہ گزشتہ روز سے گلمرگ میں ہے اور سماجی رابطہ گاہ پر اسکینگ اور برف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر رہے ہیں۔

شمالی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں ’’کھیلو انڈیا ونٹر گیمز‘‘ کا آج سے آغاز ہوا، وہیں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ بھی یہاں اسکینگ کر رہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے جہاں ایک طرف گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا وہیں انہوں نے مرکزی سرکار سمیت ایل جی انتظامیہ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا: ’’گلمرگ آ کر اسکینگ کرنے کا تجربہ ہی الگ ہے۔ لیکن یہاں کے اسکینگ ڈھانچے میں کوئی بہتری نہیں لائی گئی ہے۔ ابھی بھی ویسا ہی ہے جیسا 2014 میں ہم نے (این سی سرکار نے) چھوڑا تھا۔‘‘ عمر عبداللہ نے گلمرگ میں بنیادی ڈھانچے پر حیرانگی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’گلمرگ میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اپگریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ میں گزشتہ دو دن سے یہاں اسکینگ کر رہا ہوں اور ایسا ایک بھی موقع نہیں تھا کہ جب گنڈولہ بیچ راستے میں نہ رکا ہو۔‘‘

عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور حکومت میں گلمرگ کے لیے جو تعمیری کام ہوا، اس کے بعد سے تعمیری سرگرمیاں انجام نہیں دی گئیں۔ عمر نے کہا: ’’ہمارے دور حکومت میں روپ وے بنایا گیا، اب بھی وہی ایک روپ وے ہے، بنیادی ڈھانچے خاص کر اسکینگ کے لیے عالمی معیار کا ڈھانچی نہیں بنایا گیا، اسی وجہ سے انٹرنیشنل کھلاڑی کشمیر کے بجائے وسطی ایشیا کے ممالک میں اسکینگ کو ترجیح دے رہے ہیں۔‘‘ عمر نے مزید کہا: ’’مجھے خوشی ہے کہ کھیلو انڈیا کے دوران ہمارا (نیشنل کانفرنس دور حکومت کا) بنایا ہوا ڈھانچہ ہی استعمال ہو رہا ہے۔ مرکز سے گزارش ہے کہ وہ اس میں بہتری لائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ترال میں علاقائی دیہاتی بینک کا منیجر 33 لاکھ سمیت فرار

Next Post

جموں وکشمیرمیں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
گریز میں برفانی تودہ گر آیا،کوئی جانی نقصان نہیں

جموں وکشمیرمیں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ

گلمرگ میں نورڈک اسکینگ سے ’کھیلو انڈیا‘ کا آغاز ہوگیا

گلمرگ میں نورڈک اسکینگ سے ’کھیلو انڈیا‘ کا آغاز ہوگیا

فاروق عبداللہ نے مودی جی کی دل کھول کرتعریف کی اس لئے وہ مبارکبادی کے مستحق:رویندر رینا

فاروق عبداللہ نے مودی جی کی دل کھول کرتعریف کی اس لئے وہ مبارکبادی کے مستحق:رویندر رینا

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

فرقہ پرستی اور مذہب کے نام پر ووٹ حاصل کرنا ملک کی جمہوریت کے لئے سم قاتل : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کھیلو انڈیا گیمز : شروعات کے ساتھ ہی مجھے امید ہے کہ ان چار دنوں تک ملک میں سبھی کی نظریں جموں و کشمیر پر ہوں گی:ایل جی

کھیلو انڈیا گیمز : شروعات کے ساتھ ہی مجھے امید ہے کہ ان چار دنوں تک ملک میں سبھی کی نظریں جموں و کشمیر پر ہوں گی:ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »