امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،21جنوری:جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے یونین ٹریٹری کے دس اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کم درجے کے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہ مولہ اور بانڈی پورہ میں درمیانی درجے کے برفانی تودے گر آسکتے ہیں۔