امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 19 مارچ : شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے واشکھورو ہندواڑہ علاقے میں منگل کو ایک خاتون مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ واشکھورو ہندواڑہ میں ایک خاتون مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔(کشمیر اسکرول)