• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال ختم، لداخ کے مسائل حل کرنے کی اپیل

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال ختم، لداخ کے مسائل حل کرنے کی اپیل

by امت ڈیسک
27/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے منگل کو اپنی 21 روزہ بھوک ہڑتال ختم کردی۔سونم وانگچک نے لداخ کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی تھی۔ انہوں نے لداخ کے لیے آئینی تحفظات اور اسے آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میگسیسے ایوارڈ یافتہ اور ماہر تعلیم سونم وانگچک نے اپنی بھوک ہڑتال کے آخری دن وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے لداخ کے مدوں کو حل کرنے کے لیے کچھ فراخدلی اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، "ہم اپنے وزیر اعظم مودی اور اپنے وزیر داخلہ امت شاہ کو لداخ میں ہمالیہ کے پہاڑوں کے نازک ماحولیاتی نظام اور یہاں موجود منفرد مقامی قبائلی ثقافتوں کی حفاظت کے لیے یاد دلانے اور بیدار کرنے کی کوشش کررہیں۔”

انہوں نے کہا، ’’ہم مودی جی اور امت شاہ جی کو صرف سیاستدان کے طورپر نہیں سوچنا چاہتے۔ "ہم انہیں اسٹیٹس مین کے طور پر سوچنا پسند کریں گےاوراس کے لئے انہیں کچھ کردار اور وژن دکھانا ہوگا۔”

انہوں نے کہا کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ جب ہمالیہ اور لداخ جیسے خاص طورسے نازک خطوں اور ملک کے اندر دیگر ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں کی بات آتی ہے تو ہمارے لیڈر کچھ سیاسی اور دور اندیشی کا مظاہرہ کریں گے۔

سونم وانگچک نے ہم وطنوں سے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے دوران احتیاط سے ووٹ ڈالنے کی بھی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان جمہوریت کی ماں ہے۔ ہم شہریوں میں بہت خاص طاقت ہے۔ ہم کنگ میکر ہیں، ہم کسی حکومت کو اپنے طریقے بدلنے پر مجبور کر سکتے ہیں یا اگر حکومت کام نہیں کر رہی ہے تو اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔ تو آیئے یاد رکھیں کہ اس بار قوم کے مفاد میں اپنے ووٹ کا استعمال احتیاط کے ساتھ کریں۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں گردوارہ کے باہر دھماکہ

Next Post

حبہ کدل سرینگر میں 20 سالہ نوجوان گھر سے مردہ پایا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
Next Post
صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

حبہ کدل سرینگر میں 20 سالہ نوجوان گھر سے مردہ پایا گیا

جموں کے سابق بی جے پی ایم ایل اے کانگریس میں شامل

جموں کے سابق بی جے پی ایم ایل اے کانگریس میں شامل

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار

پی ڈی پی یوتھ کنونشن ….محبوبہ مفتی اور وحید پرہ کے گلے شکوے

حکومت علیحدگی پسندوں کے رشتہ داروں پر دباؤ ڈال رہی ہے: محبوبہ مفتی

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

جموں کشمیر سے افسپا کو ہٹانے، فوجیوں کو واپس بلانے پر غور کر رہے ہیں: امیت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »