امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 29 مارچ : جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعہ کو کشمیر ڈویژن کے چار اضلاع کے لئے درمیانہ درجے کے برفانی تودے کی وارننگ جاری کی۔
جی این ایس کے مطابق ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں کپواڑہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور گاندربل اضلاع میں 2400 میٹر کی بلندی کے ساتھ برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔
ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگلے احکامات تک برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ کسی بھی مدد کی صورت میں اتھارٹی سے 112 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ (جی این ایس)