امت نیوز ڈیسک //
جموں، 29 مارچ: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے رامبن سڑک حادثے میں جانی نقصان پر صدمے اور غم کا اظہار کیا ہے۔
تعزیتی پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: "مجھے آج رامبن میں پیش آنے والے افسوسناک سڑک حادثے کے بارے میں جان کر گہرا صدمہ پہنچا، جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ میں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈویژنل کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ متاثرین کے لواحقین کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں، جیسا کہ قاعدہ میں فراہم کیا گیا ہے۔”
واضح رہے آج صبح رامبن کے بیٹری چشمہ علاقے میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں دس افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں ۔