امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 29 مارچ : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو کے مازمو علاقے میں جمعہ کو ایک گاڑی سڑک سے پھسل جانے سے ایک ڈرائیور کی جان چلی گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبر JK19/5773 مازمو، ڈورو میں سڑک سے پھسل گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور کی شناخت غلام نبی شیرگوجری کے نام سے ہوئی ہے اور اسے علاج کے لیے سکمز سری نگر منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول)