امت نیوز ڈیسک//
سری نگر: سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر عمر عبداللہ نے جمعہ کے دن الزام عائد کیا کہ ملک میں فی الحال غیر”معلنہ ایمرجنسی“ہے اور حکومت کے معاملات میں کوئی ”کھلاپن“ نہیں ہے۔
شمالی کشمیر کے حلقہ لوک سبھا بارہمولہ سے اپنی امیدواری کے اعلان کے بعد عمر عبداللہ نے الزام عائد کیاکہ ملک میں فی الحال غیرمعلنہ ایمرجنسی ہے۔
اندراگاندھی نے بڑی جرأت سے کھل کر ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ اس کے برخلاف اِن دنوں ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی ہے۔
نیشنل کانفرنس قائد نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو پریوارواد پر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ جب بھی گھرانہ شاہی سیاست کا حوالہ دیتے ہیں اصل میں وہ اپنے مخالفین کا ذکر کررہے ہوتے ہیں۔