امت نیوز ڈیسک //
جموں: وادیٔ کشمیر میں خصوصی طور پر وادی کے جموں علاقہ میں فعال مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے، 20 اپریل تک موسم کا انداز دوبارہ تبدیل ہو جائے گا۔ 13 اور 14 اپریل کو بالائی علاقوں میں برف باری اور زیریں علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث کئی مقامات پر خصوصاً بالائی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی وادی میں سیاحوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ کشمیر میں برف باری کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑنے کا بھی خدشہ ہے۔
ادھر جموں میں بھی جمعہ کی دوپہر سے ہی آسمان ابر آلود ہونا شروع ہو گیا۔ پیش گوئی کے مطابق 15 سے 20 اپریل تک زیریں علاقوں میں آسمان زیادہ تر ابر آلود رہے گا اور بالائی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اس سے درجہ حرارت میں بھی کمی آئے گی۔ ساتھ ہی برف باری بھی کسانوں کے لیے اچھی نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں کاشت کاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زرعی سرگرمیاں بالخصوص درختوں پر ادویات کے چھڑکاؤ کے عمل کو 20 اپریل تک ملتوی کر دیں۔ دریں اثنا، وادی میں جمعہ کو موسم خشک رہا۔ سری نگر سمیت بیشتر علاقوں میں دھوپ چھائی رہی۔ تاہم تازہ برف باری اور بارش کے امکان کے باعث کم سے کم درجۂ حرارت میں اضافہ ہوا۔