• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد جلد ہوگا ، وزیر اعظم اپنے اعلان پر عہد بند: ترون چھگ

کشمیری مائگرینٹ کو ووٹ دینے کیلئے ‘فارم ایم’ بھرنے کی ضرورت نہیں: الیکشن کمیشن

by امت ڈیسک
13/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ سے قبل الیکشن کمیشن نے کشمیری پنڈت ووٹروں کو بڑی راحت دی ہے۔ تین دہائیوں کی نقل مکانی کے بعد کشمیری پنڈتوں کو ووٹ ڈالنے سے قبل ‘فارم ایم ‘کی شرط ختم کر دی گئی ہے، یعنی اب انہیں ووٹنگ سے پہلے ایم فارم نہیں بھرنا پڑے گا۔ کشمیری پنڈتوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس قبل جموں و کشمیر میں ہر پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات سے پہلے مائگرینٹ ووٹروں کے لیے فارم ایم داخل کرنا لازمی تھا۔ایم فارم ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن آفس، کیمپ کمانڈنٹ اور ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن آفس کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوتا تھا۔

ایم فارم ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر کُل 70 فیصد رجسٹرڈ کشمیری پنڈت ووٹروں کو اس کا فائدہ ہوگا۔ ان کے لیے الیکشن کمیشن نے جموں اور ادھمپور میں 22 خصوصی ووٹر مراکز بنائے ہیں۔ ان میں سے جموں میں 21 اور ادھم پور ضلع میں ایک پولنگ بوتھ ہیں۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلان کردہ نئے احکامات کے مطابق جموں اور ادھمپور کے مختلف کیمپوں یا زونز میں رہ رہے کشمیری مائگرینٹ پنڈت کو اب ‘فارم ایم’ بھرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اب اس کے بجائے ان کو ان زونز میں آنے والے خصوصی پولنگ سٹیشنوں کے ساتھ میپ کیا جائے گا جہاں وہ رجسٹرڈ ہیں یا رہ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، کمیشن نے دہلی اور ملک کے دیگر مقامات پر مقیم کشمیری پنڈتوں کی طرف سے فارم ایم داخل کرنے کے عمل کو بھی آسان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ‘ایم فارم ‘کی شرط کو ختم کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ سب نے M فارم کی شرط ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا، جس کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ایک خط لکھ کر ‘ایم فارم’ کی شرط کو ختم کرنے کی درخواست دی تھی، جس کے بعد ای سی نے اسے منظور کیا۔

یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات پانچ مراحل میں ہونے والے ہیں۔ادھمپور سیٹ پر 19 اپریل، جموں نششت پر 26 اپریل، اننت نات – راجوری حلقہ پر 7 مئی، سرینگر سیٹ پر 13 مئی جبکہ بارہمولہ نششت پر 20 مئی کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ : عمر عبداللہ

Next Post

پی ڈی پی نے پارٹی ساتھیوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں یوتھ لیڈر کو معطل کر دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
پی ڈی پی نے پارٹی  ساتھیوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں یوتھ لیڈر کو معطل کر دیا

پی ڈی پی نے پارٹی ساتھیوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں یوتھ لیڈر کو معطل کر دیا

صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

سونمرگ میں امریکی سیاح کی موت

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

ہندوؤں اور سکھوں کے اثاثوں کی بحالی: ہندوستان نے طالبان کی ستائش کی

ہندوؤں اور سکھوں کے اثاثوں کی بحالی: ہندوستان نے طالبان کی ستائش کی

یو اے پی اے ٹربیونل نے شبیر شاہ کی ڈی ایف پی پر عائد پابندی کو برقرار رکھا

یو اے پی اے ٹربیونل نے شبیر شاہ کی ڈی ایف پی پر عائد پابندی کو برقرار رکھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »