• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیری دستکاروں نے تیار کیا ہاتھ سے بنا ایشیا کا سب سے بڑا قالین

کشمیری دستکاروں نے تیار کیا ہاتھ سے بنا ایشیا کا سب سے بڑا قالین

by امت ڈیسک
13/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ: کشمیری دستکاروں نے دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا ہاتھ سے بنا ہوا قالین تیار کیا۔ 72 فٹ x 40 فٹ (2880 مربع فٹ) تیار کرکے کشمیر کے دستکاروں نے قالین بافی میں ایک سنگ میل طے کیا ہے۔ سرینگر میں مقیم قالین برآمد کرنے والے ایک تاجر، فیاض احمد شاہ، نے کہا کہ انہیں یہ قالین تیار کرنے کا آرڈر موصول ہوا تھا جسے مکمل کرنے میں تقریباً 8 سال کا عرصہ لگا۔ انہوں نے نمائندے کو فون پر بتایا اس قالین کو تیار کرنے کا آرڈر انہیں بیرون ملک سے موصول ہوا تھا۔

فیاض احمد نے کہا: ’’سال2015 میں، ہمیں اب تک کا یہ سب سے بڑا قالین بنانے کا آرڈر موصول ہا تھا۔ تاہم، اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے میں ہی ایک سال کا وقت صرف ہوا۔‘‘ فیاض احمد کے مطابق آرڈر موصول ہونے کے بعد تقریباً ایک سال بعد قالین پر کام شروع کیا گیا تاہم لیکن اچانک دفعہ 370 کی منسوخی اور بعد ازاں عالمی وبا کورونا وائر کے باعث انہیں کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اتنا بڑا قالین تیار کرنا واقعی ایک چیلنج تھا۔ تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور ہماری ٹیم کی سے ہم آخر کار ساڑھے 8 سال مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔‘‘ اس حوالہ سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قالین قریب 25دستکاروں نے تیار کیا جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران دستکاروں نے چوبیس گھٹنے کام کرکے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔

فیاض احمد کے مطابق قالین کو مکمل کرنے کے بعد اسے بھارت میں مقیم ایجنٹ کے سپرد کر دیا جائے گا جو اسے اپنی آخری منزل کی اور روانہ کرے گا۔ فیاض نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ’’قالین کو دو تجربہ کار بھائیوں حبیب اللہ اور عبدالغفار شیخ کی نگرانی میں بُنا گیا تھا۔ ان افراد نے مشکلات کے باوجود اس بات کو یقینی بنایا کہ قالین آرڈر کے مطابق تیار ہو۔ حبیب اللہ شیخ، جنہوں نے اپنے بھائی عبدالغفار شیخ کے ساتھ شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ علاقے کے وائل، کرالپورہ میں تقریباً 25 دستکاروں کی سرپرستی کی اور قریب تین ہزار مربع فٹ قالین تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

حبیب اللہ نے بتایا کہ ’’اس پروجیکٹ پر تفصیلی بات چیت کے بعد ابتدائی خاکہ تیار کرنے میں ہی ایک سال لگا، بعد ازاں دو درجن سے زائد دستکاروں کو قالین تیار کرنے کے لیے چنا گیا اور قریب آٹھ سال کے عرصہ میں اسے مکمل کر لیا گیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم یومیہ اجرت پر قالین بافی کا کام کر رہے ہیں اور کشمیر کے اس ورثہ کو زندہ رکھ رہے ہیں۔ تاہم انتہائی قلیل اجرت میں آج کے دور میں زندگی گزارنا مشکل ہے۔‘‘

انہوں نے حکومت سے اس صنعت کو فروغ دینے اور قالین تیار کرنے والے دستکاروں کے لیے خصوصی اسکیمیں متعارف کرائے جانے کی اپیل کی ہے تاکہ صدیوں پرانی یہ روایت و صنعت برقرار رہ سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انڈیا الائنس کے امیدوار جموں وکشمیر کی سبھی نششتوں پر جیتیں گے: فاروق عبدللہ

Next Post

نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا : غلام نبی آزاد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
Next Post
غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری میں کانگریس پر کئی سنگین سوالات اٹھائے

نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا : غلام نبی آزاد

ڈی جی بی ایس ایف نے ایل او سی پر انسداد در اندازی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا

ڈی جی بی ایس ایف نے ایل او سی پر انسداد در اندازی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

ڈوڈہ دلدوز سڑک حادثے میں پانچ ازجان، چار زخمی

ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کرلیا

ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کرلیا

کشمیر میں "پیپلز لائنس” کے نام سے نیا سیاسی محاز تشکیل

کشمیر میں "پیپلز لائنس" کے نام سے نیا سیاسی محاز تشکیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »