امت نیوز ڈیسک //
نامہ نگار سری نگر، 17 اپریل : بٹوارہ کے گنڈبل علاقے میں منگل کو کشتی الٹنے کے المناک واقعہ میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے رابطہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں انتظامیہ نے سوموار کو مرنے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کی۔
منگل کو پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں دو کمسن طالب علموں سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ تین کو بچا لیا گیا۔ تین ابھی تک لاپتہ ہیں۔
اس واقعے نے پورے کشمیر کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ایک اعلیٰ اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ انتظامیہ نے ہر مرنے والے شخص کے قریبی رشتہ داروں کو 5 لاکھ روپے کی اضافی رقم دی ہے۔ مزید برآں، واقعے میں زخمی ہونے والوں کو 50,000 روپے فراہم کیے گئے ہیں ۔( کے این او)