امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 17 اپریل:بدھ کی شام نامعلوم عسکریت پسندوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے غیر مقامی شخص نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ راجہ شاہ ولد شنکر ساکنہ بہار کو انتہائی قریب سے عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد وہ اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
شنکر کو دو گولیاں گردن میں اور دوسری پیٹ میں لگنے کے بعد تشویشناک حالت میں فوری طور پر ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا تھا۔ مزید تفصیلات کی پیروی کی جائے گی. (جی این ایس)










