امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 17 اپریل: فوج نے بدھ کو کہا کہ اس نے پولیس کے ساتھ مل کر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دو افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
فوج کی چنار کور نے ایکس پر جانکاری دیتے ہوئے لکھا، "مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ پر، بھارتی فوج اور جموں کشمیر پولیس نے 17 اپریل کو اننت ناگ کے بیجبہاڑہ کے نینا میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ ایک ہتھیار، ایک ہینڈ گرنیڈ اور دیگر جنگی اسٹورز۔ مزید تفتیش جاری ہے۔“( جی این ایس)