امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: سیکورٹی فورسز نے اتوار کو پونچھ ضلع کے ہری بدھ علاقے میں ایک اسکول ہیڈ ماسٹر کو ایک پستول کے ساتھ اوور گراؤنڈ ورکر کے طور پر کام کرنے پر گرفتار کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا، "ہری بدھا میں فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں، قمرالدین نامی ایک رجسٹرڈ او جی ڈبلیو، جو ایک مقامی اسکول میں ہیڈ ماسٹر بھی ہے، کو غیر دیسی ساختہ پستول اور دستی بموں کے ساتھ اسکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ” برآمد شدہ کھیپ کا شبہ ہے کہ پونچھ کے علاقے میں جاری انتخابات میں خلل ڈالنا تھا۔ تلاش ابھی تک جاری ہے۔ او جی ڈبلیوسے دو چینی دستی بم اور ایک پاکستانی ساختہ پستول برآمد کیا گیا۔“