امت نیوز ڈیسک //
راجوری، 21 اپریل: سیکورٹی فورسز نے اتوار کو راجوری ضلع کے عظمت آباد علاقے میں ایک خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
حکام نے جی این ایس کو بتایا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے عظمت آباد علاقے میں تلاشی کے دوران ایک ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ٹھکانے سے آئی ای ڈی، وائرلیس سیٹ، 3 AK-47 میگزین، 1 بارود کا پاؤچ، 102 AK-47 راؤنڈز اور ایک چارجر برآمد کیا گیا۔(جی این ایس)