امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 اپریل: کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے پیر کو کہا کہ بجلی کی محدود دستیابی کی وجہ سے وادی میں بجلی کی کٹوتی میں ناگزیر اضافہ ہوگا۔
کارپوریشن نے صارفین سے کہا کہ وہ صورتحال کو برداشت کریں اور خاص طور پر اوقاتِ کار میں بجلی کے درست استعمال کو یقینی بنائیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں محکمہ نے کہا کہ”بجلی کی محدود دستیابی کی وجہ سے، بجلی کی کمی میں ناگزیر اضافہ ہوا ہے۔ بجلی کی دستیابی بہتر ہونے کے بعد اس میں نرمی کی جائے گی،”۔
صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کارپوریشن نے مزید کہا، "صبر کریں اور بجلی کے معقول استعمال کو یقینی بنائیں، خاص طور پر اوقاتِ کار کے دوران، منظور شدہ لوڈ/ہکنگ سے تجاوز کرنے سے گریز کریں۔“