• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یوٹی کے اندرونی علاقوں سے فوج ہٹانے میں کوئی حرج نہیں : رویندر رینا

کانگریس پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی:رویندر رینا

by امت ڈیسک
22/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہاکہ نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور پی ڈی پی نے ستر سال تک حکومت کی لیکن لوگوں کے مسائل حل کرنے کی اور کوئی توجہ نہ دی۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں کانگریس پارٹی کا نام ونشان مٹ چکا ہے اور اس پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں بھی ضبط ہو جائیں گی ۔

اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست سے امیدوار کھڑا نہ کرنے کے بارے میں رویندر رینا نے کہا:’الیکشن صرف لڑنے کے لئے ہی نہیں بلکہ جیتنے کے لئے بھی لڑا جاتا ہے ۔‘

ان باتوں کا اظہار موصوف نے ریاسی کے گلاب گڑھ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ ستر سال سے نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس نے جموں وکشمیر میں حکومت کی لیکن لوگوں کے دیریانہ مسائل کو حل کرنے کی اور کوئی دلچسپی ظاہر نہ کی۔

ان کے مطابق جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی بی جے پی کافی مضبوط ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہم جموں وکشمیر میں اپنے بل بوتے پر حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

رویندر رینا نے کہاکہ بی جے پی نے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی بھر پور سعی کی جس کا ثمرہ یہ نکلا کہ پورے جموں وکشمیر میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے۔

بی جے پی صدر نے کانگریس کو ہدفہ تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں کانگریس کا وجود ختم ہو چکا ہے اور اس پارٹی کے لیڈران بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

بھاجپا صدر نے کہاکہ لوگوں میں جوش و جنون پایا جارہا ہے اور یہی بی جے پی کی جیت ہے۔

رویندر رینا نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کیا۔

انہوں نے کہاکہ لوگ بھاجپا کو تعمیر وترقی کی بنا پر ووٹ دیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ اس بار کشمیر میں بھی کنول کا پھول کھلے گا۔

بھاجپا صدر نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے ہندو، مسلمان ، سکھ ، عیسائی ، جموں کے ڈوگرہ سماج اور کشمیری عوام غرض ہر طبقے کاخیال رکھتے ہوئے کام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کانعرہ اس بار چار سو پار ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ ملک کے لوگ ایک دفعہ پھر بی جے پی کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محکمہ بجلی نے وادی میں مزید بجلی کٹوتی کا کیا اعلان

Next Post

کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مودی کی شکایت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
دفعہ 370 کے خاتمے نے جموں کشمیر کو ملک کے کیاضم، خاندانی سیاست کا خمیازہ نوجوانوں کو بھگتنا پڑا: مودی

کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مودی کی شکایت کی

راجوری پولیس نے چار جنگجو معاونین کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا

چار ملی ٹینٹوں کے خلاف چارج شیٹ داخل

راجوری میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں شخص ہلاک

راجوری میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں شخص ہلاک

پونچھ میں ایل او سی کے قریب ڈرون نما شے برآمد

پونچھ میں ایل او سی کے قریب ڈرون نما شے برآمد

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں آٹھ منشیات فروش گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »