امت نیوز ڈیسک //
کپواڑہ، 30 اپریل: شمالی کشمیر کے کپواڑہ سے ایک بزرگ لاپتہ شخص آج صبح ضلع میں مردہ پایا گیا۔ ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ 29 تاریخ کی صبح لاپتہ ہونے والے 100 سال کی عمر کے ایک بزرگ مردہ پائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ لولاب میں شورمیال کے قریب نالے میں اس کی لاش تیر رہی تھی، پولیس کو اطلاع دینے کے بعد لاش کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال کپواڑہ لے جایا گیا۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ لاپتہ شخص جس کی شناخت کنٹ پوٹا لولاب کے غلام محی الدین گنی کے نام سے ہوئی ہے، مردہ پایا گیا ہے۔ افسر نے بتایا کہ قانونی طبی عمل کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ (کشمیر اسکرول)