امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 01 مئی: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں بدھ کی شام ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون سیاح کی موت ہو گئی جبکہ ایک اور زخمی ہو گئی۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سونمرگ کے ہیلتھ ریزورٹ میں ایک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، جب کہ دوسری زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔
ایک پولیس افسر نے بھی نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو اس سڑک حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔(کشمیر اسکرول)









