• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لوک سبھا چناؤ : جموں و کشمیر سی آر پی ایف کی 600 کمپنیاں تعینات

لوک سبھا چناؤ : جموں و کشمیر سی آر پی ایف کی 600 کمپنیاں تعینات

by امت ڈیسک
02/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے انعقاد کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے خطے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 600 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ یہ کمپنیاں پچھلے انتخابات سے زیادہ ہیں۔ اس سلسلے میں سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ کمپنیاں انتخابی عمل کے دوران امن برقرار رکھنے میں ضلع انتظامیہ کی مدد کر رہی ہیں۔

افسر نے بتایا کہ ‘سرحد پار سے دراندازی کے علاوہ، عسکریت پسند تنظیمیں ہمیشہ جموں و کشمیر میں تشدد برپا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ہم نے عسکریت پسند تنظیموں کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کا عزم کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل سدانند وسنت نے یوٹی کی موجودہ صورت حال پر جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین اور دیگر سینئر حکام کے ساتھ ایک سیکورٹی میٹنگ کی تھی۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

افسر نے کہا، ‘جموں و کشمیر میں تمام سیکورٹی ایجنسیاں مربوط و منظم طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ ہمارا اپنا انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کا عمل ہے۔ جب بھی ہمیں کسی عسکریت پسند تنظیم اور ان کے ارکان کی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی اہم اطلاع ملتی ہے تو ہم متعلقہ اداروں کو پیغام بھیج دیتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں 19 اپریل کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے کے بعد سے خطے میں کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ تاہم ادھم پور میں ووٹنگ شروع ہونے سے دو دن پہلے عسکریت پسندوں نے ایک مزدور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

جموں و کشمیر میں 19 اپریل سے 20 مئی تک پانچ مرحلوں میں 18ویں لوک سبھا کے 5 ارکان کے انتخاب کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس دوران یکم جنوری سے 30 اپریل تک جموں و کشمیر میں چار عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ ایک اور افسر نے مزید کہا کہ ‘اسی مدت کے دوران سی آر پی ایف نے 66 عسکریت پسندوں اور ان کے معاونین کو گرفتار کیا’۔ افسر نے بتایا کہ سی آر پی ایف نے 2023 میں 72 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا، جب کہ 293 کو گرفتار کیا۔ ہلاک ہونے والے کل 72 عسکریت پسندوں میں سے 22 مقامی اور 50 غیر ملکی ملی ٹینٹ تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بانڈی پورہ میں دو ملی ٹینٹ معاون گرفتار

Next Post

عمر عبداللہ نے پرچہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
Next Post
سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے پرچہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے

بارہمولہ میں منشیات فروش کی جائیداد قرق

بارہمولہ میں منشیات فروش کی جائیداد قرق

شہر سرینگر کے اسکول میں یکم اکتوبر سے اوقات کار میں تبدیلی

سرینگر میں میونسپل حدود میں آنے والے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں 10 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

بڈگام میں ملی ٹینٹ بھرتی کے ماڈیول کا پردہ فاش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »