امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ، 01 مئی: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں پولیس نے ضلع میں کے دو عسکری ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کے مشترکہ آپریشن کے دوران بدھ کی شام بانڈی پورہ کے اراگام علاقے میں دو عسکری معاونین کو گرفتار کیا گیا۔
اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ (کشمیر اسکرول)